ٹیموتھی شلمیٹ نے کائیلی جینر کے ساتھ شادی کے اشارے دے دیے، افواہیں تیز

پیرس: معروف فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شلمیٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بزنس وومن کائیلی جینر کے ساتھ شادی کے ممکنہ اشارے دے دیے ہیں، جس کے بعد دونوں کے رومانس کی افواہیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں جب ٹیموتھی شلمیٹ سے ان کی گرل فرینڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، ’’جی ہاں‘‘۔
انٹرویو کے دوران جب میزبان نے شادی سے متعلق سوال کیا تو اداکار نے پہلے کچھ لمحے توقف کیا اور پھر مسکراتے ہوئے ایک بار پھر ’’جی ہاں‘‘ کہہ دیا۔
میزبان نے مذاق میں پوچھا کہ کیا شادی میں مدعو کیا جائے گا، جس پر شلمیٹ نے ہنستے ہوئے کہا، ’’ہم سے کیا مراد ہے؟ آپ سب؟‘‘، جس پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ٹیموتھی شلمیٹ اور کائیلی جینر 2023 سے خاموشی کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور پہلی بار بیونسے کے کنسرٹ میں ایک ساتھ عوامی طور پر نظر آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق سنجیدہ نوعیت کا ہے اور یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ رواں سال منگنی کر سکتے ہیں۔
حال ہی میں شلمیٹ نے فلم مارٹی سپریم میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، جس کے بعد انہوں نے کائیلی جینر کی محبت اور حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جبکہ ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔














